انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کہتے ہیں انڈیا کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی اٹیک کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں تحقیقات کروائی جائے یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا۔ بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں، ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، ساڑھے 5 سو ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: دھاندلی تحقیقات: عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا
عمر ایوب نے کہا کہ جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلیجنس فیلیئر تھا، میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں۔ کون سی قومی یکجہتی میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا، وزیر آباد کیس میں عمران خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتویانسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری لگائی۔
مزید پڑھیں: یاد رکھنا عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، عمر ایوب کی بیوروکریسی کو دھمکیاں
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب، شیخ رشید اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے وکلا صفائی اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ آر اے بازار میں اہم تنصیبات پر حملے، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مجموعی طور پر 118 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی بھارت جی ایچ کیو حملہ کیس شیخ رشید عالیہ حمزہ عمرایوب، مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی بھارت جی ایچ کیو حملہ کیس عالیہ حمزہ عمرایوب جی ایچ کیو حملہ کیس دہشتگردی عدالت کیس کی سماعت عمر ایوب
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی زمینی کارروائی پر کہا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کا زمینی حملہ خوفناک ہے، اسرائیلی حملہ انسانی بحران کو مزید سنگین بناتاہے، اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
Post Views: 5