پی ایس ایل میں بڑا نقصان، کیا علی ترین ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑ رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل 2021 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کیا اپنی فرنچائز چھوڑنا چاہتے ہیں اور ٹیموں کی دوبارہ نیلامی کے خواہاں کیوں ہیں؟ ان سوالوں پر خود علی ترین کا کہنا ہے کہ وہ ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی کے خواہاں ہیں تاکہ اس کی اصل قدر کا اندازہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:
’جب سے ہم نے ملتان سلطانز خریدی ہے ہمارا نقصان ہوا ہے، کنٹریکٹ میں تبدیلی کے بعد ہمارے نقصانات میں کچھ کمی آئی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کنٹریکٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔‘
https://Twitter.
علی ترین کا کہنا تھا کہ وہ ملتان سلطانز کی ایک فیئر ویلیو پر دوبارہ نیلامی کے خواہاں ہیں تاکہ فرنچائز کی اصل قدروقیمت کا اندازہ ہوسکے۔’ہم اس کو صرف ری بڈ کرنا چاہتے ہیں، جو ہمارا حق ہے، ہم اگلے 20 سال تک نقصان نہیں اٹھانا چاہ رہے۔‘
علی ترین کے مطابق انہیں کوئی شک نہیں ہے کہ ملتان سلطانز ان کے ہاتھ سے جائے گی، ان کا منصوبہ ہے کہ وہ ایک فیئر ویلیو پر ری بڈ کریں، انہیں کوئی ڈیل نہیں چاہیے۔ ’ہم چاہتے ہیں کراچی کنگز کی ایویلیو ایشن پر ہماری ٹیم ہونی چاہیے۔‘
مزید پڑھیں:
علی ترین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نیچے کی طرف ٹرینڈ کررہا ہے، جسے بحال کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بعد جس طرح پی ایس ایل جس طرح نمو پذیر تھا اس میں اب کوئی بہتری نہیں آرہی اور جمود کا ماحول ہے۔
’دنیا کی کوئی بھی لیگ ایک ہی جگہ رہے گی تو وہ ترقی نہیں کرے گی اور آہستہ آہستہ نیچے آئے گی۔‘
مزید پڑھیں:
علی ترین نے کہا کہ اس دفعہ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے تماشائی کم آرہے ہیں، مارکیٹنگ ہائپ بھی جو ہم ہر دفعہ بناتے ہیں وہ بھی کم ہے، اس دفعہ ہمارے ٹکٹس بھی آدھے بکے ہیں، لوگوں کو نظر آرہا ہے۔’یہ برا شگون ہے۔‘
علی ترین کے مطابق اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ایس ایل برباد ہوگیا، ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا ٹرینڈ نیچے جارہا ہے، جب تک ہم اسے بحال نہیں کریں گے، ہم ترقی نہیں کرسکیں گے، ہم پی ایس ایل انتظامیہ کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں کہ سب اکٹھے ترقی کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل علی ترین ملتان سلطانزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل علی ترین ملتان سلطانز ملتان سلطانز پی ایس ایل چاہتے ہیں علی ترین
پڑھیں:
گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا
گوگل جیمنائی نے پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گوگل کا نیا امیج ایڈیٹنگ ماڈل نینو بنانا وائرل ہونے کے بعد جیمنائی ایپ اسٹور کے چارٹس میں سرفہرست ہے۔
امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی میں گوگل جیمنائی اب نمبر ون پر ہے جبکہ اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی دوسرے نمبر پر آگیا، جولائی میں گوگل جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد 450 ملین تک پہنچ گئی تھی جو اب مزید بڑھ گئی ہے، اسی دوران نینو بنانا ماڈل، جسے باضابطہ طور پر جیمنائی 2.5 فلیش امیج جنریشن کہا جاتا ہے، اس کو 500 ملین سے زائد بار استعمال کیا گیا۔
یہ فیچر خاص طور پر آئی فون صارفین میں مقبول ہوا اور جیمنائی کو امریکا اور برطانیہ میں ایپل کے فری ایپس چارٹ پر سب سے اوپر پہنچا دیا، وہاں یہ چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مقبول ایپس جیسے تھیڈز اور ٹی مو کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔
گوگل نے 26 اگست کو جیمنائی اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ماڈل ایسے کام کرسکتا ہے جو حریف کمپنیوں کے لیے اب بھی چیلنج ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی کردار کو مختلف تصاویر میں برقرار رکھ سکتے ہیں، ایک سے زائد تصاویر کو ملا سکتے ہیں اور مخصوص زبان یا پرومٹ کے ذریعے تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نینو بنانا کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ نئی تصاویر بنانے کے بجائے پہلے سے موجود تصاویر کو حقیقت کے قریب ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مشہور فوٹوگرافر اور اے آئی ریویور تھامس اسمتھ نے اسے انتہائی شاندار قرار دیا۔
گزشتہ دو ہفتوں میں اس ماڈل کے ذریعے بنائی گئی تصاویر لاکھوں بار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس اور ریڈٹ پر شیئر ہوئیں۔
غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گوگل نے جیمنائی کے ذریعے بنائی گئی ہر تصویر میں ایک ظاہر شدہ واٹر مارک اور ایک پوشیدہ واٹر مارک شامل کیا ہے جسے آن لائن ٹریک کیا جاسکتا ہے۔
گوگل محققین کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں اے آئی امیجز کے ذریعے جھوٹی معلومات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے سدباب کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔
Post Views: 7