بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں؛ سینیٹر سلیم
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سٹی 42 : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے جنوبی وزیرستان دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جس میں چھ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات ہماری سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: وانا بازارمیں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ
ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہےجس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکن سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔
ایل ڈی اے کا شہر میں سٹرکچر پلان روڈ کا جال بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں امن کمیٹی کے سابق رکنی سیف الرحمان کو نشانہ بنایا گیا ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔