کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کے تحت تعمیر نہ ہونے والی عمارت کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجرا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون پلانگ بخش علی مہر، چیئرمین آباد حسن بخشی، صدر آل کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن مصتفیض الرحمان، صدر ڈیفنس اینڈ کلفٹن رئیل اسٹیٹ ایجنٹس جوہر اقبال، صدر آل نارتھ کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن عاصم زمان، تمام ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی و اسسٹنٹ کمیشنرز، آئی جی رجسٹریشن سندھ ولی محمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمیشنرز کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہوئی ہے اس کو مزید وسیع کیا جائے اور اس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں، تمام یوٹیلیٹی سروسز کے نمائندوں اور آئی جی رجسٹریشن کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کی خلاف ورزی والی عمارت کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ بغیر نقشہ کی منظوری یا پلان کے جو بھی عمارت شہر میں بنتی ہے اس کو غیرقانونی تصور کیا جائے اور فوری طور پر اس کو منہدم کیا جائے جبکہ زائد فلورز والی عمارتوں کے صرف زائد فلورز نہیں بلکہ پوری عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کیا جائے۔

سعید غنی نے آئی جی رجسٹریشن کو بھی ہدایات دی کہ کسی بھی گھر کی لیز یا سب لیز کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ و سب رجسٹرار بلڈنگ کی کمپلیسن پلان کی خود ویریفیکیشن ایس بی سی اے کروا کر پھر اس کی لیز یا سب لیز کرے۔ سعید غنی نے ڈپٹی ڈی جی ایس بی سی اے کو ہدایات دی کہ اپنے تمام منطوری اور عمارتوں کی مکمل ہونے کی رپورٹ کے پورٹل میں ڈپٹی کمیشنرز، آئی جی رجسٹریشن، تمام یوٹیلیٹیز فراہم کرنے والوں کو شامل کرے تاکہ کسی بھی عمارت کو یوٹیلیٹی کی فراہمی، اس کی سب لیز اور متعلقہ عمارت قانونی یا غیر قانونی ہونے کا تمام کو علم ہو۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت چاہے وہ ایس بی سی اے میں ہو یا ڈی سی آفس میں وہ شکایت کنندہ اس شکایت کو واپس نہیں لے سکے گا اور اس شکایت کو انفارمیشن تصور کرکے اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجرا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ اس موقع پر چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ ہر عمارت کی منظوری اور اس کے مکمل ہونے کی رپورٹ سے آباد کی ایک کاپی آباد کو بھی بھیجی جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ متعلقہ منظوری اور مکمل ہونے کا سرٹیفکیٹ جعلی تو نہیں ہے۔

صدر آل کراچی رئیل اسٹیٹ مستفیض الرحمان نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کی کراچی میں 22 ایسوسی ایشنز ہیں ان کی رجسٹریشن اور ان کو سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لئے سندھ حکومت قانون سازی کرے۔ صدر آل نارتھ کراچی ریٹیلرز ایسوسی ایشن عاصم زمان نے کہا کہ کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے اپنی رہائشی اسکیموں کو شروع کرے تاکہ غریبوں اور متوسط طبقے کو سستی اور آسان اقساط پر رہائش میسر آسکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سعید غنی نے کہا کہ کیا جائے گا زائد فلورز رئیل اسٹیٹ کہ کسی بھی بھی عمارت کی منظوری کراچی میں عمارت کی عمارت کو کے لئے قسم کی

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی ایریا کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی:

شہر قائد میں جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔

ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فون کر کے واقعے سے آگاہ کیا۔

ورثا نے بتایا کہ متوفیہ نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جبکہ فلیٹ کرایے کا ہے اور کچھ مالی پریشانیاں بھی سامنے آئی ہیں ، جس وقت خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔

خاتون گھر پر اکیلی تھی بچے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو گیٹ اندر سے بند تھا اور نہ کھولنے پر انھوں پڑوسیوں کو آگاہ کی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی ایریا کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • سیکیورٹی فورسز ہمارے مہمان ہیں ان کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
  • جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
  • جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا، مراد علی شاہ
  • سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
  • جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا: مراد علی شاہ
  • شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
  • وزیر بلدیات کی صوبے کی مخدوش اور متاثرہ عمارتوں کا سروے جلد مکمل کرنے کا ہدایت
  • جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟
  • مفتاح اسماعیل  کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان