علیزے شاہ نے ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔
تنازعات کے باعث سُرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ علیزہ شاہ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔
حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے دہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اداکارہ نے اب اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ’She Quits‘ لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ اداکارہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تشبیہ دی۔
علیزہ شاہ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’اگر کچھ پوسٹ کر رہی ہو تو ردعمل برداشت کرنا بھی سیکھو۔‘
جبکہ مداح علیزے کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، ’لگتا ہے وہ کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ انہیں ہدایت دے اور سکون عطا کرے۔‘
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے سوشل میڈیا علیزہ شاہ شاہ نے
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔