Daily Sub News:
2025-07-29@02:36:36 GMT

بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT

بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ

بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت نے فرانس سے اپنی بحریہ کے لیے 26 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس میں سنگل اور ٹو سیٹ طیارے دونوں شامل ہوں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے فرانس سے 26 رافیل طیاروں کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔یورپی ملک کی جانب سے ان طیاروں کی فراہمی کے بعد یہ پہلے سے موجود 36رافیل طیاروں میں شامل ہو جائیں گے جو نئی دہلی پہلے ہی فرانس سے حاصل کر چکی ہے۔
بھارتی حکومت نے پہلی بار 2023 میں فرانس کے قومی دن (بیسٹیل ڈے)کے موقع پر نریندر مودی کے دورہ فرانس کے دوران 26 رافیل طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔فرانسیسی ایرو اسپیس کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی ساختہ طیارہ بردار بحری جہازوں سے اڑان بھریں گے اور روسی ساختہ مگ29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔
بھارتی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق رافیل میرین ایک کیریئر سے اڑان بھرنے والا مکمل طور پر لڑاکا طیارہ ہے، جس کی سمندری ماحول میں آپریشنل صلاحیتیں ثابت شدہ ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا ان طیاروں کی فراہمی 2030 تک مکمل کر دی جائے گی جب کہ عملے کو فرانس اور بھارت میں تربیت دی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے میں بھارتی بحریہ کی تربیت، سازوسامان، ہتھیار اور دیگر متعلقہ لاجسٹک معاونت بھی شامل ہے۔
اگرچہ تاریخی طور پر روس بھارت کا سب سے بڑا فوجی ساز وسامان فراہم کرنے والا ملک رہا ہے لیکن اب بھارت فرانس، امریکا اور اسرائیل جیسے ممالک سے بھی اہم دفاعی سازوسامان خرید رہا ہے۔یہ معاہدہ بھارت کے فرانسیسی فوجی ساز وسامان پر انحصار کی ایک اور واضح مثال ہے، جس میں 1980 کی دہائی میں خریدے گئے میراج 2000 طیارے اور 2005 میں آرڈر دیے گئے سکورپین کلاس آبدوزیں شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھارتی شہریوں کے واہگہ بارڈرسے واپس جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے سب یکجا ہیں، سینیٹ ارکان تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28فٹ بلند ہوگیا پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں،سینیٹر عرفان صدیقی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: طیارے خریدنے کا

پڑھیں:

مودی حکومت نے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کو املاک سے محروم کر دیا

بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کو جائیدادوں سے محروم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے مودی حکومت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کے حکم پر ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں عبدالحمید شیخ کی 3 کنال 6 مرلہ، خوشحال پٹھان کی 18مرلہ جبکہ کپوارہ ضلع کے ہی علاقے نواگبرا میں منظور احمد شیخ کی 2 کنال اور 9 مرلہ اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضط کر لی۔ قبل ازیں گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے بٹ پورہ ہیہامہ میں متوالی پسوال Mutwali Piswa نامی شہری کی 2 کنال 14مرلہ اراضی جبکہ ضلع بارہمولہ کے علاقے ربن سوپور میں جاوید احمد ڈار کی تین کنال اور تین مرلہ اراضی اوررہائشی مکان ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کیا گیا تھا۔ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے اگست 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے کشمیریوں کو ان کے گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر مفلوک الحال کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں بھارتی ہندوﺅں کو دیکر کر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
  • غزہ میں متحدہ عرب امارات اور اردن کے طیاروں نے ٹنوں وزنی امدادی سامان گرایا
  • بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر، 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار
  • رِشبھ پنت فٹنس مسائل کے باعث پانچویں ٹیسٹ سے باہر، کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا؟
  • ہم ایران کیساتھ جامع معاہدہ چاہتے ہیں، فرانس
  • بھارت میں مگ-21 کی آخری پرواز: مسئلہ طیارے میں نہیں، تربیت میں تھا، ماہرین کا انکشاف
  • پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف
  • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل
  • مودی حکومت نے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کو املاک سے محروم کر دیا
  • پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟