چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ ،ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر آئی ٹی، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سینی ٹیشن، پراجیکٹ ڈرایکٹر سیکٹر آئی 12، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے ۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اسلام آباد کو ایک جدید ڈیجٹلائز، سیاحتی اور خوبصورت شہر بنانے کے علاوہ عوام کی رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے نہ صرف سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن، تعلیمی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام توانائیاں صرف کررہا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے دورہ کے دوران سیکٹر آئی 12میں نہ صرف ترقیاتی کاموں کا ذاتی طور پر جائزہ لیا بلکہ موقع پر متعلقہ افسران کو سیکٹر آئی 12میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹرآئی 12سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری مسمار کرنے اور اراضی واگزار کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹرآئی 12سے باقی ماندہ کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھایا جائے تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جاسکیں، سیکٹرآئی 12 اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع ہے، سیکٹرآئی 12کی لوکیشن نہ صرف بہترین ہے بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے سیکٹر آئی 12ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، سیکٹرآئی 12کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھارتی شہریوں کے واہگہ بارڈرسے واپس جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے سب یکجا ہیں، سینیٹ ارکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے ترقیاتی کاموں اسلام آباد
پڑھیں:
ترنول میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کے ملزمان علاقہ تھانہ گولڑہ میں سنیچنگ کی واردات کرکے ترنول کی طرف بھاگ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
پولیس رات گئے تھانہ ترنول کے حدود میں معمول کی چیکنگ پر مامور تھی، اس دوران پولیس نے 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔
پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سواروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تھانہ ترنول پولیس نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔
گرفتار ملزمان میں زبیر شاہ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ جب کہ ان ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 تیس بور پسٹل، ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں سنگین جرائم کے 14 مقدمات درج ہیں۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی بہادری پر شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول تھانہ گولڑہ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق