چھبیس نومبر احتجاج پر درج 2مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
چھبیس نومبر احتجاج پر درج 2مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشری بی بی کی 2 مقدمات میں گیارہ جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جب کہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 14 مئی تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بشری کیجانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئی۔عدالت نے بشری بی بی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئیدرخواستوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔بشری بی بی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ، کراچی کمپنی میں مقدمات درج ہیں۔
دوسری جانب اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند خان نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آج عدالت میں پرانے مقدمات زیر سماعت تھے اس لیے جیل ٹرائل ممکن نہیں، جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کا سینٹرل جیل اڈیالہ میں دوبارہ میڈیکل معائنہ کرایا جائے، طبی معائنہ کے لیے پمز ڈاکٹر اور ذاتی ڈاکٹرز کی ٹیم سے کرایا جائے، ذاتی ڈاکٹرز میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈینٹسٹ ثمینہ نیازی شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک بھر کے44اضلاع سے حاصل 22نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ملک بھر کے44اضلاع سے حاصل 22نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری پاکستان میں ذی القعدہ 1446ہجری کا چاند نظر آگیا،یکم ذی القعدہ کل ہوگی بھارت کی جانب سے فوجی کارروائی کسی بھی وقت ممکن ہے، خواجہ آصف بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم کا اعلان ہوا میں اڑا دیا گیا،3ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹرآئی 12کا اچانک دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بشری بی بی کی
پڑھیں:
پرویز الٰہی کیخلاف کرپشن اور کک بیکس ریفرنس کی سماعت 16ستمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پرمزید سماعت 16ستمبر تک ملتوی کر دی۔(جاری ہے)
سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی حاضری کیلئے پیش ہو ئے، چوہدری پرویز الٰہی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کے لئے پیش ہوئے، عدالت نے مختیار احمد رانجھا کو پرویز الٰہی کا پلیڈر مقرر کر رکھا ہے۔عدالت نے پرویز الٰہی کو بیماری میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے، ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔