ڈائریکٹرآصف رضوی کی ریٹائرمنٹ سے قبل مال کماؤ مہم میںتیزی ، غلط تعمیرت کو تحفظ
جمشید روڈ نمبر 1 JM 869اور JM 875 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات
غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار آصف رضوی سے موقف کے لیے رابطہ، جواب نہیں دیا

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں شہر بھر میں رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیرتیزی سے جاری ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بدعنوان بلڈنگ افسران نے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ پہلے سے شکستہ حال کراچی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے اور گیس بجلی پانی سیوریج اور پارکنگ کے بنیادی مسائل میں بے شمار اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جمشید روڈ کے سروے کے دوران میں جرأت ٹیم سے بات کرتے ہوئے ابراہیم نامی شخص کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران بذات خود ملوث ہیں، ان بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ضلع شرقی پر قابض ڈائریکٹر آصف رضوی نے ریٹائرمنٹ سے قبل مال کماؤ مہم کو تیز کر دیا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے کہ جمشید روڈ نمبر 1پلاٹ نمبر JM 869اور 875 JM کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات ڈائریکٹر آصف رضوی کی نگرانی میں جاری ہیں ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی بھی دی جارہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات پر جرأت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر آصف رضوی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر موصوف نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

علامہ سید احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نامزد

یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا، جس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور ملک بھر میں وحدتِ امت اور ملی استحکام کے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین نامزد کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر اور فعال بنانے کے سلسلے میں اپنے اولین اقدام کے طور پر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو وائس چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کی تشکیل کے ابتدائی مرحلے میں کیا گیا، جس کا مقصد تنظیمی امور کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا اور ملک بھر میں وحدتِ امت اور ملی استحکام کے مشن کو مؤثر انداز میں جاری رکھنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے  اس امید کا اظہار کیا  ہے کہ نامزد وائس چیئرمین اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی مقاصد کے حصول میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان
  • علامہ سید احمد اقبال رضوی ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نامزد
  • کترینہ اور وکی کوشل کے اپارٹمنٹ کا کرایہ کتنا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
  • کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،سعید غنی
  • کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعید غنی
  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی کے احکامات، وسطی میں انہدامی کاروائیوں میں تیزی
  • بلڈنگ افسران کی لکھنؤ سوسائٹی میں پھر سے بھتہ وصولی شروع
  • مودی آر ایس ایس کا پروردہ اور گجرات کا قاتل ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
  • بلوچستان کا رہائشی چنئی میں دوران علاج چل بسا، بقایات جات نہ ملنے پر لاش پاکستان لانے سے روک دی گئی