پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک بیان دانش کنیریا کے بعد سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھون کو بھی مرچیں لگا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنا ہے تو تمام چیزیں بند کرو”۔
اسکے جواب میں دانش کنیریا نے بھارت نواز اور پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بیان میں انہیں آڑے ہاتھوں لیا تاہم اب سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے بھی پہلگام واقعہ پر سابق آل راؤنڈر کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا کہ “کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر “پاکستان کے سابق کپتان کا بیان نہایتی بےہودا تھا اور انہیں اپنے ملک کی فکر کرنی چاہیے”۔
شاہد آفریدی کے ایک بیان پر سابق بھارتی کرکٹرز اور انکے حامی شدید نالاں ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے تنقید سے بچنے کیلئے پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد پہلگام واقعہ؛ پاکستان کا جوابی وار! بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن بھجوادیا پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پہلگام واقعہ
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت آج ایک اور کھیل کے میدان میں آمنے سامنے آئیں گے
پاکستان اور بھارت آج پھر کھیلوں کےمیدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس بار یہ مقابلہ مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہونے جا رہا ہے۔
آج افتتاحی روز پاکستان اور بھارت کےدرمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔
اس سے پہلے مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پوائنٹس کی برتری پر ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔