مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کو بھارتی حکومت کی "چال" قرار دینے والی معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف بھارت میں غداری سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق لکھنؤ میں ایک شہری کی شکایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت گلوکارہ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیو میں حملے میں جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

گلوکارہ کے خلاف مقدمہ اُس وقت درج ہوا جب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر وائرل ہوئی جسے مبینہ طور پر پاکستان سے چلنے والے کچھ اکاؤنٹس کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں نیہا سنگھ راٹھوڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت کا ایک "سیاسی ڈراما" ہے جسے بہار کے آنے والے انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

نیہا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو رہنما دوسرے ممالک کی جنگیں محض ایک فون کال پر رکوانے کے دعوے کرتا ہے وہ اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو کیوں نہیں روک سکا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کے بیانیے میں سچائی ہے تو پھر عوام کو سوالات اٹھانے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ایف آئی آر میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ نیہا کی ویڈیو کو پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین بھارت کے خلاف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق نیہا سنگھ راٹھوڑ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا لیکن ان پر بغاوت، مذہبی و نسلی انتشار پھیلانے، اور حکومت کو بدنام کرنے جیسے سنگین الزامات کے تحت کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے خلاف کیا گیا

پڑھیں:

معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری

 معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔ بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پو لیس کا وکلاء پر تشدد،وکلاء نے تھا نہ سٹی جڑا نوالہ پر حملہ کر دیا
  • شرمناک رویہ
  • بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج، باپ اور ماموں زاد گرفتار
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج کیخلاف پروپیگنڈا، ملزم کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
  • مودی سرکار نے ویمنز ورلڈ کپ کو بھی نشانے پر رکھ لیا ،بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ جاری
  • گلوکار زوبین گارگ کی موت، ساتھی گلوکارہ کو گرفتار کرلیا گیا
  • کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج
  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات چیلنج
  • ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟