شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)آپ نے پانی بند کر کے اپنا نقصان ہی کرنا ہے، چائے کون بنا کر دے گا، شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پہلگام حملے پر بھارتی فوج کو آئینہ دکھانے کے بعد پاک فوج کی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پر پہچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شاہد آفریدی نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی جس میں وہ واہگہ بارڈر پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عزت سے ہمارے گھر آؤگے تو عزت کریں گے اور چائے بھی پلائیں گے، ہمیں بدمعاشی نہ دکھاؤ۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ آپ نے پانی بند کر کے اپنا نقصان ہی کرنا ہے، آپ کے مہمانوں کو چائے کون بنا کر دے گا۔
‘
انہوں نے کہا کہ ہمیں بدمعاشی نہ دکھاؤ، اگر دکھاؤ گے تو ہماری تاریخ اور کلچر طاقت ہے، جواب ملے گا۔
واضح رہے کہ اِن دنوں بھارتی حکومت اور عوام شاہد آفریدی کے نام سے پہلے ہی تلملائے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے حالیہ بیان میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملہ روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو ‘نالائق’ اور ‘نکما’ قرار دے دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ‘انڈیا میں پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھر دیا جاتا ہے، تم لوگوں کی 8 لاکھ فوج کشمیر میں موجود ہے اور پھر بھی حملہ ہو گیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ نالائق ہو، نکمے ہو کہ اپنی عوام کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکے۔
شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ حملے کے ایک گھنٹے کے اندر بھارتی میڈیا سنجیدہ رپورٹنگ کے بجائے ‘بالی وڈ’ بن گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہے کہ حملے کے ایک گھنٹے کے بعد ہی ان کا میڈیا بالی ووڈ بن گیا، خدا کے لیے ہر چیز میں بالی وڈ نہ ڈالو’۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ ‘میں حیران ہو گیا تھا، بلکہ میں ان کی گفتگو سے لطف اندوز بھی ہو رہا تھا کہ وہ (بھارتی میڈیا) کس طرح کی باتیں کر رہے تھے، میں کہہ رہا تھا کہ دیکھو ان کی سوچ، اور یہ اپنے آپ کو پڑھے لکھے لوگ کہتے ہیں۔
کلبھوشن یادیو اور ابھینندن ورتھمان کے کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘ہم نے تو تمہیں ثبوت دیے ہیں، ایک اب بھی ہمارے پاس ہے، ایک کو ہم نے چائے پلا کر واپس بھی کر دیا، آپ بھی ثبوت دکھاؤ، بلاوجہ پاکستان پر الزام نہ لگاؤ’۔
گفتگو کے دوران آفریدی نے بلوچستان میں بدامنی کے حوالے سے بھی بھارت کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے۔ ہم نے کبھی الزام تراشی نہیں کی بلکہ ہم نے بھارت اور دنیا کو ثبوت دیے ہیں’۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی نے تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 کے فائنل میچ کے آغاز میں بارش کے باعث تاخیر پر بھارتی میڈیا نے کرکٹ انتظامیہ کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میچ کے دوران گراونڈ پر بارش کے باعث کورز بچھا دیے گئے تھے اور ٹاس تقریباً تیس منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ تاہم، بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس تاخیر کو محض موسمی نہیں بلکہ انتظامی کمزوری قرار دیا۔
بھارتی اخبارات اور نیوز چینلز نے رپورٹس میں کہا کہ “شائقین بڑی تعداد میں میدان میں موجود تھے، مگر بروقت اپ ڈیٹس اور انتظامی رابطے کی کمی نے ان کے جوش کو ماند کر دیا۔” ایک معروف ٹی وی چینل نے اس صورتحال کو “مینجمنٹ فیل” قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر بھی شائقین نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو skنیت تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے عالمی مقابلوں میں بہتر منصوبہ بندی کی جائے تاکہ خواتین کرکٹ کے فروغ کو نقصان نہ پہنچے۔
دوسری جانب، ماہرینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ تاخیر کی بنیادی وجہ موسم تھا، تاہم انتظامیہ کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمتِ عملی پہلے سے تیار رکھنی چاہیے تھی۔
میچ بعد ازاں شروع ہوا اور بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی کے ذریعے فائنل میں موجودگی کا جواز ثابت کرنے کا موقع ملا، مگر میڈیا کے مطابق “شاندار موقع انتظامی کمزوریوں کے باعث مدھم پڑ گیا۔”
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں