خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی:عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا، 6 ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے خلاف سندھ کے عوام، اپوزیشن جماعتوں، وکلا برادری اور حلیم عادل شیخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ 6 ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا، آصف زداری اور بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچا، الیکشن سے کچھ گھنٹے قبل ایکنک کی میٹنگ میں سندھ کے پانی پر ڈاکے کی اجازت دی گئی، ایکنک کی میٹنگ میں اجازت دی گئی کہ سندھ کا پانی چوری کر کے چولستان کو دیا جائے گا، 8 جولائی 2024 کو آصف علی زداری نے گرین پاکستان انیشیٹیو کے نام سے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ اس میٹنگ میں آصف علی زداری نے اجازت دی جس کی دستاویز ہم نے پیش کی ہے، ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کی دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلا نے بھرپور دفاع کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی سی آئی کے اجلاس میں کینال بنانے کا فیصلہ ابھی موخر تو ہوا ہے، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی، پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے سینے میں خنجر کھونپا تھا۔
25اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سندھ کے پانی پر ڈاکا دریائے سندھ عمر ایوب
پڑھیں:
مودی سرکار کا "پانی پر بیانیہ " بھی "شرم سے پانی پانی " ہو گیا، دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کی حقیقت سامنے آ گئی
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھی بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ "شرم سے پانی پانی " ہو گیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے اعلان کو سچ ثابت کرنے کی کوشش کرے گا، بھارت کی یہ کوشش صرف اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں، بھارت نے پہلےدریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ کر سیلابی صورتحال کا تاثر دینا چاہا جبکہ بھارت کی اس کوشش کے نتیجے میں مظفر آباد کے علاقے ڈومیل سے 22 ہزار کیوسک کا ریلہ گزرا ۔
ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مغربی دریاؤں کی نگرانی وزارت آبی وسائل اور واپڈا کر رہے ہیں‘ بھارت کے پاس دریا کا بہاؤ روکنے یا اس میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستان کی پانی کی ضروریات کو خطرہ لاحق نہیں ہے۔
بھارت کے پاس اس وقت مغربی دریاؤں پر محض 0.624 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش ہے جبکہ اس کے مقابلے میں، صرف پاکستان کے منگلا ریزروائر میں 7.35 ملین ایکڑ گنجائش ہےلہٰذا پاکستان کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کوئی خاص یا مستقل رکاوٹ متوقع نہیں ہے۔
سندھ کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی سرگرمیوں کا مقصد بنیادی طور پر ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہے، وزارت آبی وسائل اور واپڈا، صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور بروقت اپ ڈیٹ جاری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کو آبی سلامتی اور پانی کے لحاظ سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔
پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب،مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں ، تہلکہ خیز انکشافات
مزید :