بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آج کے پریس کانفرنس کا مقصد آپ کے بتانا ہے کہ کیسے بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے ہیں لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کس طرح بھارت کس طرح پاکستان کے اندر دہشت گرد نیٹ ورک چلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو ملٹری سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے آئی ڈیز سمیت دیگر مواد فراہم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 اپریل یعنی 4 دن پہلے جہلم بس اسٹینڈ سے بھارت کا تربیت یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس سے ایک آئی دی، دو موبائل فون اور 70 ہزار روپے کیش برآمد ہوا جب کہ اس کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون اور 10 لاکھ روپے کیش برآمد ہوا، اس کے موبائل فون اور دیگر چیزوں کی فرانزک کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کا جو تربیت یافتہ اور اسپانسرڈ دہشت گرد کا ہینڈلر کا کوڈ نام سکندر ہے جو بھارتی فوج کا جونیئر کمیشن آفیسر ہے، صوبیدار سخوندر ہے، جب اسے دہشت گردی کے لیے پہلی آئی ڈی ڈیوائس دیتا ہے تو اسے ہدایت دیتا ہے جو میں آپ کو سنواتا ہوں۔جس میں وہ اسے لوکیشن بھیج رہا ہے اور کسی کی ذریعے آئی ڈی بھجوانے کے بعد پیغام دے رہا ہے، ہوگیا پارسل، آپ وقت سے نکل جانا اور جلدی پہنچنا جس پر دہشت گرد اسے اوکے جا جواب دیتا ہے کہ میں تھوڑی دیر میں نکل رہا ہے اور اسے لوکیشن بھی بھیجتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 7 دن سے بھارت کی جانب سے زبانی باتیں کی جارہی ہیں لیکن میں آپ کو ان کے نیٹ ورک کا ثبوت دے رہا ہے کہ وہ کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے جس میں بھارت کا حاضر سروس آفیسر شامل ہے۔انہوں نے اسکرین پر مزید دہشت گردوں کے نام دکھائے اور کہا کہ یہ ہیں وہ 4 کردار جو اس سیل کو چلارہے ہیں جس میں حاضر سروس میجر سندیب ورما جس کی شناخت (سمیر)کے نام سے ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے، اس کے علاوہ صوبیدار سخوندر، حوالدار امت اور بھارتی فوج کے یونیفارم میں ایک اور شخص بھی موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، پارٹی رہنمائوں کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، پارٹی رہنمائوں کی ملاقات آج بھی نہ ہوسکی ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر9افراد گرفتار بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عمران خان کا جیل سے اہم پیغام تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان میں دہشت گردی ڈی جی آئی ایس پی تربیت یافتہ رہا ہے

پڑھیں:

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پُرتشدد فرقہ وارانہ تصادم، 40 افراد گرفتار

بی جے پی نے ترنمول کانگریس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے علاقے میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں دو گروپوں کے درمیان پُرتشدد تصادم کے سلسلے میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے علاقے میں ممنوعہ احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کے روز رابندر نگر پولس تھانہ علاقہ کے تحت مہیش تلہ میں شروع ہوا، جہاں ایک دکان کی تعمیر اور سرکاری زمین پر مبینہ تجاوزات کے معاملے میں تنازعہ ہوا۔ تنازعے کے بعد بدامنی تیزی سے پھیل گئی، جس کے نتیجے میں توڑ پھوڑ ہوئی اور حالات کو قابو میں لانے کے لئے اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ کل دوپہر رابندر نگر علاقے اور ناڈیال کے ملحقہ علاقوں میں بغیر کسی اجازت کے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات اور اس کے نتیجے میں ایک موجودہ دکان میں توڑ پھوڑ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس پر پتھربازی کی گئی اور آس پاس کے علاقے میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ پولیس نے طاقت کا ضروری استعمال کیا اور ہجوم کو منتشر کیا۔ اس معاملے میں درج سات مقدمات میں اب تک کل 40 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ ایک شخص کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد میں سے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ ایک سینیئر افسر نے کہا کہ صورتحال اب پُرامن اور قابو میں ہے۔ بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت امتناعی احکامات رابندر نگر علاقے میں امن کے مفاد میں نافذ کئے گئے ہیں۔ مغربی بنگال پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم سب سے پُرسکون رہنے کی درخواست کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے میں ملوث نہ ہوں۔ پولیس نے کہا کہ بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

تشدد بدھ کی دوپہر کو شروع ہوا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے۔ دریں اثنا اپوزیشن بی جے پی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے علاقے میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں حکمراں ترنمول کانگریس نے زعفرانی پارٹی پر انتخابی فائدہ کے لئے ایک مقامی مسئلے پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ اس درمیان حکام نے سیاسی رہنماؤں اور وفود کو اس وقت تک اس علاقے کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے جب تک کہ بی این ایس ایس کی دفعہ 163 کے تحت ممنوعہ احکامات ہٹا نہیں لئے جاتے۔

متعلقہ مضامین

  • پانی جیسے حساس وسائل کا بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک رججان ہے؛ بلاول بھٹو
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری
  • بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پُرتشدد فرقہ وارانہ تصادم، 40 افراد گرفتار
  • پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا ہے، سردار عتیق
  • بھارت کو اپنی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پر غور کرنا چاہیے،پاکستان
  • پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کر دیئے
  • بھارت الزامات لگانے کے بجائے اپنی دہشت گردی پر غور کرے،ترجمان دفتر خارجہ
  •  پاکستان کو انسدادِ دہشتگردی کمیٹی کا نائب سربراہ کیوں بنایا؟بھارت کا سلامتی کونسل سے شکوہ
  • بھارت کو اپنی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پرغور کرنا چاہیے، دفترخارجہ
  • بھارت کے بھونڈے الزامات پرپاکستان کا کرارا جواب