تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
تربت میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز
تربت (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھارتی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن وامان سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا زیارت میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ ، بی ایل اے کے 7دہشتگرد ہلاک سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں اور جرمانوں کا اعلان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سیکیورٹی فورسز آئی ایس پی آر گرد ہلاک
پڑھیں:
آپریشن سندور حکومت کی انٹیلی جنس ناکامی کی علامت ہے، اکھلیش یادو
بھارت کی سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر ہونے والی بحث کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے انٹیلی جنس نظام کی ناکامی قرار دیا۔
اکھلیش یادو نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے تباہ کیے تو بتایا جائے کہ ہمارے کتنے بہترین طیارے، جن کا نیمبو مرچ سے استقبال کیا گیا، فضا میں اڑے؟۔
یہ بھی پڑھیں:اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ وضاحت دینی ہوگی کہ آپریشن کے دوران انٹیلی جنس کی سطح پر کیا خامیاں رہیں جن کے باعث پہلگام حملہ ممکن ہوا۔
اکھلیش یادو کا کہنا تھا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والا دہشت گرد حملہ ایک بڑی انٹیلی جنس ناکامی تھی، اور آپریشن سندور اسی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پر تنقید کرنے کے بجائے حکومت کو واضح جواب دینا چاہیے کہ ملک کی سیکیورٹی میں ایسی خامیاں کیوں پیدا ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصل خطرہ پاکستان سے نہیں، چین سے ہے، اور حکومت کو اس محاذ پر تیاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور اکھلیش یادو بھارت