پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا

’فرینڈلی فائرنگ‘ کا یہ انوکھا واقعہ جاپالہ برج پر بارہ مولا سیکٹر میں پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات 185 بی ایس ایف نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔

اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بھارتی فوج میں  پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں، پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ 185  بی ایس ایف بارہ مولہ پہلگام دفاعی ماہرین سکھ فوجی سکھ لائٹ انفینٹری فالس فلیگ آپریشن فرینڈلی فائرنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ 185 بی ایس ایف بارہ مولہ پہلگام دفاعی ماہرین سکھ فوجی سکھ لائٹ انفینٹری فالس فلیگ ا پریشن بھارتی فوج پر فائرنگ سکھ فوجی سکھ لائٹ

پڑھیں:

پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پشاور کے علاقے داؤد زئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول فضل امین عرف یارباش اجرتی قاتل اور پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سے فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا، بھارتی وزیر دفاع کا دعویٰ
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • سرینگر کے پہاڑی علاقے میں بھارتی فوج کا گجر قبائلیوں پر وحشیانہ تشدد
  • تیراہ واقعہ پر ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا قبائلی عمائدین سے جرگہ
  • آزادکشمیر میں دلخراش واقعہ: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
  • بھارت میں مگ-21 کی آخری پرواز: مسئلہ طیارے میں نہیں، تربیت میں تھا، ماہرین کا انکشاف
  • ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جوان خدمتِ خلق کا روشن استعارہ
  • بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
  • پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا، ایک دوسرے پر فضائی حملے اور راکٹ باری