چین میں ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے اور انکے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ بیجنگ سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شمال مشرقی چین کے شہر لیاو یانگ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔