خوشخبری ! طالبعلموں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کرلیا گیا، پاکستان میڈیکل، ڈینٹل کونسل نے فیسوں میں کمی کا حکمنامہ تیار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل فیسوں کمی کا حکمنامہ صوبائی حکومتوں کو بھجوایا جائے گا، پی ایم ڈی سی حکمنامہ آزادکشمیر، جی بی حکومت سمیت ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز کو بھجوائے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیسز کا تعین کیا ہے، نجی کالج کی ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کی سالانہ فیس 18 لاکھ مقرر کردی ہے۔حکم نامے میں کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس کے تمام سیشنز کی سالانہ فیس 18 لاکھ ہو گی جبکہ سیشن 2025 فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہو گا اور سال 2026 سیشن سے میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ سی پی آئی کے تحت ہو گا۔
اضافی فیس لینے والے کالجز فیس واپسی، ایڈجسٹمنٹ کے پابند ہوں گے تاہم کالج پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیر زائد فیس نہیں لے سکیں گے، کالجز زائد فیس کی وصولی کیلئے پی ایم ڈی سی سے اجازت کے پابند ہوں گے۔میڈیکل کالج زائد فیس کیلئے پی ایم ڈی سی کو مالیاتی تفصیلات فراہم کریں گے،پی ایم ڈی سی مالیاتی تفصیلات کی بنا پر زائد فیس وصولی کی اجازت دے گی ، ملک گیر نجی میڈیکل، ڈینٹل کالجز فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کمی کا حکمنامہ ڈینٹل کالجز پی ایم ڈی سی زائد فیس
پڑھیں:
سعودی ولی عہد 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے، طاہر اشرفی کا دعویٰ
پاکستان علما ءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کوبہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو دفاعی معاہدہ سے نئی طاقت ملےگی، 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منائیں گے۔ ارض حرمین کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔