محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کر دی، یکم مئی سے 4 مئی تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، یکم سے 4 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، آزاد کشمیر، اسلام آباد، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، پشاور، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں
پڑھیں:
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی مگر حبس کا زور ٹوٹ نہ سکا، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی۔مون سون کا پانچواں سپیل ملک میں داخل ہو گیا جس کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ایبٹ روڈ، مال روڈ، جیل روڈ اور ڈیوس روڈ کے اطراف میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، اس کے علاوہ کینال روڈ، ہربنس پورہ، رنگ روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی تیز بارش نے رنگ جما دیا جبکہ سول سیکرٹریٹ، چوبرجی اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق آج شام سے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بادل برسیں گے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بھی بارشوں کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پشاور سمیت صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کے باعث حادثات میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے، مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 279 ہوگئی جبکہ 676 افراد زخمی ہوئے ہیں۔