پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور:
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ 30 اپریل سے 4 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی اور بارشں کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق2 سے 4 اپریل کے درمیان جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، طوفان اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، اسکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آب پاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورت حال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورت حال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ عوام ایمرجنسی صورت حال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مری میں سیاحوں نے بارش میں مال روڈ پر چہل قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔