پاک قازقستان ریل رابطہ ضروری ہے، گیم چینجر ثابت ہوگا، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل رابطے کی فزیبلٹی پر کام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پورے خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کا آغاز، کاروباری اداروں کا خیر مقدم
منگل کو ملاقات کے لیے آنے والے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مارات کارابائیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل رابطہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا اور وہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے منسلک کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک پاکستانی وفد جلد ہی قازقستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ ریل لنک کی فزیبلٹی اور تکنیکی امور پر بات چیت کرے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قازق یونیورسٹیاں پاکستان میں کیمپس کھول سکتی ہیں۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پی آئی اے قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی روابط قائم کرنے کے لیے ایک پلان مرتب کرے۔
مزید پڑھیے: این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار سے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری ترجیح ہے۔
ملاقات میں زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قازق وزیر نے وزیر اعظم کو اپنے دورے اور پاک قازقستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کے 13ویں اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے معاہدوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
کارابائیف نے کہا کہ قازقستان کی تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا ایک وفد بھی پاکستان میں ہے اور یہاں کاروبار سے کاروباری تعلقات استوار کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: قازقستان: وزیراعظم شہباز شریف کی روس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں متوقع
قازق وزیر نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور کراچی اور گوادر بندرگاہیں قازقستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان قازقستان ریل لنک وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان قازقستان ریل لنک وزیراعظم شہباز شریف قازقستان کے شہباز شریف کے درمیان نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم