بہن پر تشدد کیوں کیا؟ سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی:
بہن پر تشدد کرنے پر نالاں سالے نے ڈنڈے برسا کر اپنے بہنوئی کو جان سے مار دیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران سالے نے ڈنڈوں کے وار سے بہنوئی کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔
شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی رکشا اسٹینڈ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ شریف ولد دوست علی اور زخمی کی 25 سالہ سلیم ولد دوست علی کے نام سے کی گئی ۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے دونوں بھائی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شریف اس کا بہنوئی ہے، مقتول نے اس کی بہن کو مارا پیٹا تھا، جس پر طیش میں آکر اس نے ڈنڈوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا ۔
واضح رہے کہ مقتول اور ملزم دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں اور اسی علاقے کے رہائشی ہیں ۔ واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
—فائل فوٹوشکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔