قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی فوجی شرٹ میں ملبوس تصویر اور ہاتھ میں چائے کے کپ نے بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ جملہ کَستے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ فوجی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں چائے کا کپ لیے کھڑے ہیں۔
اس تصویر کے کیپشن پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ “چھوڑو جیت ہار کو! آؤ شیکھر تمہیں چائے پلاتا ہوں”۔
سابق کپتان کے طنزیہ میسج پر بھارتی مداحوں نے نہایتی نامناسب کمنٹس کیے، جس پر انہیں دنیا بھر کے صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب ایک روز قبل سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدی جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ کارگل میں بھی تمہیں ہرایا تھا اور کتنا گرو گے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”۔
قبل ازیں پہلگام واقعہ پر بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ “وہاں پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے”۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ “2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنا ہے تو تمام چیزیں بند کرو”۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی

پڑھیں:

محمد رضوان بہانے مت بنائیں، شاہد آفریدی کا مشورہ

لاہور:

سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بہانے بنانے  سے گریز کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پی ایس ایل کا آغاز کیا ان کو ہی جاری رہنا چاہیے تھا، کچھ فرنچائز مالی نقصان کا کہہ رہی ہیں مگر کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ  مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں،  مجھ سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔ 

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں پلیئرز کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ایک سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک فٹ ہیں اس لیے کھیل رہے ہیں، میں اب نہیں کھیل سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • آفریدی کی فوجی شرٹ میں تصویر اور چائے کے کپ نے بھارتیوں آگ لگادی
  • ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر‘، شاہد آفریدی نے شیکھر دھون کو مزید کیا کہا؟
  • شاہد آفریدی پاک فوج کی وردی پہن کر واہگہ بارڈر پہنچ گئے
  • سابق کپتان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا
  • پہلگام واقعہ؛ کنیریا کے بعد دھون بھی آفریدی کیخلاف میدان میں اُتر گئے
  • شاہد آفریدی کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر دانش کنیریا کو مرچیں لگ گئیں
  • شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پہلگام حملہ: شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا
  • محمد رضوان بہانے مت بنائیں، شاہد آفریدی کا مشورہ