سکھس فار جسٹس  کی جانب سے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب ’’پاکستان ۔ خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی خام فوٹیج جاری  کردی گئی۔

علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے طلبا کو پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کا مودی آپ کو یتیم کر دے گا۔ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں ، کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟ اگر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں۔ ’’ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنادے۔‘‘

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ’’اپنے والدین سے کہو، خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو۔

پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرو۔ ‘‘

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فار جسٹس

پڑھیں:

عائشہ عمر کا نازیبا ریئلٹی شو؛ پیمرا نے وضاحت جاری کردی

خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر کے ریئلٹی شو ’’لازوال عشق‘‘ کے ٹیزر پر سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا اور ہرکوئی اس پروگرام کی بندش کا مطالبہ کرنے لگا۔

گو اس شو کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار مرد اور چار خواتین بگ باس کی طرح ایک گھر میں مقیم ہیں۔

یہ ایک پُرتعیش ولا ہے جس میں موجود ان تمام افراد کی دن بھر کی سرگرمیاں ریکارڈ ہوں گی گویا یہ بگ باس ٹائپ کا شو ہے۔

تاہم عائشہ عمر نے ٹیزر میں بتایا کہ شو کا مقصد جیون ساتھی کے تلاش اور اس سفر میں پیش آنے والی جذباتی آزمائشوں کو دکھانا ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عائشہ عمر کی میزبانی میں پیش کیا جانے والا لازوال عشق نامی یہ شو دراصل ترکی کے مقبول ریئلٹی شو عشق آداسی (Love Island) کا چربہ یا اس سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ لازوال عشق کو کو اردو ناظرین کے لیے پہلا ’’ ڈیٹنگ ریئلٹی شو‘‘ کہا جا رہا ہے اور یہ یوٹیوب پر نشر ہوگا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر اسے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس شو کی تقریباً 100 اقساط ہوں گی۔

صارفین نے پیمرا سے بھی مطالبہ کیا اس غیر اخلاقی پروگرام کو آن ایئر جانے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جس پر پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت دی گئی ہے کہ لازوال عشق کسی ٹی وی چینل پر نہیں بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جائے گا۔

پیمرا کے بقول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے کی وجہ سے یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور نہ ہمارے قواعد و ضوابط کا اس پر اطلاق ہوسکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • عائشہ عمر کا نازیبا ریئلٹی شو؛ پیمرا نے وضاحت جاری کردی
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • مودی سرکار نے مذموم سیاسی ایجنڈے کیلیے اپنی فوج کو پروپیگنڈے کا ہتھیار بنا دیا
  • محمد یوسف کا شاہد آفریدی کیخلاف عرفان پٹھان کی غیرشائسہ زبان پر ردعمل، اپنے ایک بیان کی بھی وضاحت کردی
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو؛سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی