وائٹ پیپر’’نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف‘‘ کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وائٹ پیپر’’نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف‘‘ کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے “نوول کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔ وائٹ پیپر کے مطابق کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے چین نے کورونا وائرس کی ابتداء پر تحقیق کرنے میں چینی سائنسدانوں اور بین الاقوامی ہم منصبوں کی مدد کے لیے بہت سے وسائل کا استعمال کیا اور ہمیشہ کھلے اور شفاف رویے سےسائنسی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سارس کووڈ-2 کی عالمی ابتداء پر کی جانے والی تحقیق: چائنا پارٹ: ڈبلیو ایچ او-چائنا جوائنٹ اسٹڈی رپورٹ میں ووہان میں کورونا وائرس کی قدرتی اصل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ‘ووہان لیب لیک وائرس کے راستے کو انتہائی ناممکن قرار دیا گیا ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں شواہد موجود ہیں کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وباء سرکاری اعلان کے وقت سے پہلے اور چین میں اس وباءکے پھیلنے سے پہلے بھی ہوئی تھی اور امریکہ میں کورونا وائرس کی ابتداء کے بارے میں جامع اور گہری تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ عالمی برادری کے جائز خدشات کے لئے دنیا کے عوام کو جلد از جلد ذمہ دارانہ جواب دے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکہ کی جانب سے بے جا محصولات پر چین نے پانچ سوالات اُٹھا دیئے امریکہ کی جانب سے بے جا محصولات پر چین نے پانچ سوالات اُٹھا دیئے نئی نسل کے نوجوانوں کو چینی طرز کی جدیدیت کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہوگی، چینی صدر چین کے’’15 ویں پانچ سالہ منصوبے‘‘میں ملک کی معاشی و سماجی ترقی کی سائنسی طریقے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، چینی صدر فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا چین میں نجی معیشت کی ترقی کا قانون 20 مئی سے نافذ ہوگا ٹیرف غنڈہ گردی سے امریکہ کو نقصان ہوا، چینی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وائرس کی ابتداء کورونا وائرس وائٹ پیپر پر چین چین کے
پڑھیں:
پاکستان کا اصولی موقف دنیا اور افغانستان نے تسلیم کیا، طلال چودھری
وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر طے ہوا کہ مکینزم بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا یہ طے ہوا کہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں تفصیلی طور پر طے کیا جائیگا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے اور اب پہلی بار تحریری طور پر چیزیں سامنے آئیں ہیں، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام آتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ موجود ہیں، پہلی جنگ بندی ہوئی تو کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان آیا کہ کابل بھی ہمارا دشمن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دامن صاف ہو تو لکھ کر دینے میں کیوں گریز ہوگا اور اب بات تحریری اور 2 ثالثوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔