پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔
انہوں نے کہا جو انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے وہی جواب میں انڈیا کے ساتھ کردیا۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ہر انڈین اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا، یہ جواب اصل ہے اور سود ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے مودی سرکار نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل سمیت کچھ پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بھی بھارت میں بند کردیا تھا۔
رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم سمیت تمام ملزمان بری ،تحریری فیصلہ جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا
پڑھیں:
زوبین گارگ کی اہلیہ نے شوہر کے ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط شیئر کردیا
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے معروف آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ گریما گارگ نے اپنے مرحوم شوہر کا ہاتھ سے لکھا ہوا آخری خط سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
گریما گارگ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ زوبین کا آخری خط شیئر کیا، جو دراصل ان کی آخری فلم ’’روئی روئی بینالے‘‘ کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ یہ فلم 31 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
پوسٹ کے ساتھ گلوکار کی اہلیہ نے جذباتی پیغام بھی لکھا ’تم نے 15 ستمبر کو اپنے چاہنے والوں کے لیے جو خطوط لکھے، ان کے ہر لفظ میں محبت جھلکتی ہے۔ مگر میرے دل میں ایک سوال مسلسل چل رہا ہے19 ستمبر کو کیا ہوا؟ کیسے اور کیوں؟ جب تک ان سوالوں کے جواب نہیں ملتے، سکون نہیں مل سکتا‘۔
زوبین گارگ کے ہاتھ سے لکھے گئے اس خط میں تحریر تھا: ’’ذرا انتظار کرو، میری نئی فلم آنے والی ہے۔ ضرور دیکھنے آنا۔ محبت کے ساتھ، زوبین دا۔‘‘
یا علی مدد علی گانے سے مشہور گلوکار کے مداح اس خط کو اور زوبین کی اہلیہ کے پیغام کو پڑھ کر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ زوبین گارگ 19 ستمبر کو سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران ہلاک ہوگئے تھے جس کی تاحال تحقیقات جاری ہیں اور گلوکار کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
زوبین کی موت کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔