اسفند یار کا شوکت یوسفزئی کیخلاف ہرجانے کا کیس، پی ٹی آئی رہنما کا بیان ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسفند یار ولی اور شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو
پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسفند یار ولی کے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
پشاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 15 کروڑ روپے کے ہرجانے کے کیس میں فیصلہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حق میں سنا دیا۔
سماعت کے دوران درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر امریکا سے ڈالرز کے عوض پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا ہے۔
شوکت یوسفزئی نے اپنے ریکارڈ کردہ بیان میں کہا کہ میں نے اسفندیار ولی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میں نے پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کا جواب دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اعظم ہوتی کا بیان کوٹ کیا تھا، اپنا بیان نہیں دیا تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اسفندیار ولی نے شوکت یوسفزئی کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی اسفندیار ولی
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کا تسلسل رکنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن اور منافع پر فروخت بڑھنے سے پیر کو فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 289 ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 368روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 582روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 497روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 998روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔