پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ہاٹ لائن پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل اوسی پرجاری کشیدگی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت ہوئی۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں فوجی افسروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بات کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور اس دوران بھارت کی جانب سے ایل او سی کے کیانی اور منڈل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ایل او سی پر دشمن کو خاموش کروا دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
اتنا کچا نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کروں، ہمدردی میں شادی کی:حکیم شہزاد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مالی فراڈ کے واقعات؛ ملک بھر کے کال سینٹرز کیلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:مالی فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، این سی سی آئی اے کے ’’آپریشن گرے‘‘ کا دائرہ صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ملک بھر کے کال سینٹرز کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا، کال سینٹر کے قیام کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا جائے گا، کال سینٹر کو لائسنس 3 وفاقی اداروں کی منظوری سے جاری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے، پی ٹی اے اور حساس ادارے کو یہ ذمہ داری دی جائے گی، صوبوں میں موجود غیرلائسنس یافتہ اور مشکوک کال سینٹر اب اگلا نشانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے آپریشن گرے میں اب منظم ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی، اس کا مقصد جعلی اسکیموں کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ عمل سائبر کرائم رسپانس انفرا اسٹرکچر کو جدید بنانے کی کوششوں کا بھی حصہ ہے، حالیہ کارروائیوں سے ڈیجیٹل جعل سازوں کے طریقہ کار میں خلل پڑ رہا ہے اور اب فیصلہ کارروائی ہوگی۔