پہلگام حملے کے بعد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد بچے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بازار سنسان ہیں اور لوگ طلبہ کو اسکول بھیجنے میں بھی کترا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کافی تناؤ ہے۔ شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ ٹنگڈار میں بھی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ ٹنگڈار کے باشندوں کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہونے کے سبب یہاں ہر وقت غیر یقینی صورتحال بنی رہتی ہے۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور گولی باری کے تازہ سلسلے نے علاقے کے باشندوں میں خوف و ہراس کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ پہلگام حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد بچے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، بازار سنسان ہیں اور لوگ طلبہ کو اسکول بھیجنے میں بھی کترا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محض کچھ فیصد آبادی کے پاس ہی زمین دوز بنکرز ہیں اور انہوں نے ان بنکرز کو فعال کرنا شروع کر دیا ہے تاہم بیشتر آبادی بنکرز کی سہولیت سے محروم ہیں۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ہم ہر وقت خوف میں رہتے ہیں، پتہ نہیں کب، کہاں گولیاں چلیں، کہاں بارود گرایا جائے، چاروں طرف دہشت کا ماحول ہے۔ ادھر انتظامیہ نے عوام سے وقتاً فوقتاً جاری کئے گئے احکامات پر عمل کرنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حملے کے بعد
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :