پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی وطن واپسی، واہگہ اور اٹاری بارڈر بند کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستان اور بھارت نے شہریوں کی وطن واپسی کے بعد واہگہ اور اٹاری بارڈر کو بند کردیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی سیاست کی خاطر دو ممالک کے عوام کو ایک دوسرے سے دور کرنے والا کسی کا دوست نہیں ہوسکتا۔
پاکستان اور بھارت نے آج رہ جانے والے افراد کی واپسی کیلئے خصوصی طور پر بارڈرز کھولے، کوئی انڈیا تو پاکستان شادی پر آیا تھا۔ تو کوئی اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے سفر پر تھا۔
آج سارا دن پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پر بھارت میں رہ جانے والے اپنوں کی واپسی کے انتظارمیں رہے۔ جو بھارتی شہری آج وطن واپس لوٹے وہ پاکستانی مہمان نوازی کے گُن گاتے رہے۔۔
پاکستانی سفارت خانے کے افراد آج علی الصبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے جبکہ بھارتی سفارت کاروں کے سامان سے بھرے سات کنٹینرز بھی بھارت روانہ کئے گئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جبکہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔
حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ایک خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹا پیدا ہوا تاہم پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے زبردستی واپس بھیج دیا گیا اور اب ان کا4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے۔
دوسری خاتون نے بھی بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھارت گئی تھیں جہاں ان کے 4 بچے پیدا ہوئے مگر پاکستانی شہریت ہونے کے باعث اسے بھی زبردستی بے دخل کردیا گیا۔
سکھس فار جسٹس (SFJ) کا بھارتی پنجاب کے نام ویڈیو پیغام جاری ، جنگ نہ لڑنے کیلیے کیا نعرہ لگا دیا ۔۔؟ دیکھیے
مزید :