Islam Times:
2025-07-31@14:09:26 GMT

پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اولین فرصت میں آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں تاکہ فیول کی سپلائی بحال ہوسکے اور تعلیمی اداروں میں سٹاف اور طلبہ کی حاضری یقینی بن سکے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ امن سیمینار سے اپنے خطاب میں پرنسپل واجد علی خان، سید جوہر حسین، سر زاہد، عابد علی، مرجان علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین کا کہنا تھا کہ قیام امن میں تعلیمی اداروں کی جانب سے وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اولین فرصت میں آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں تاکہ فیول کی سپلائی بحال ہوسکے اور تعلیمی اداروں میں سٹاف اور طلبہ کی حاضری یقینی بن سکے۔ اس موقع پر ماہر تعلیم میڈم نوشین، پرنسپل نور جبین اور نرگس بی بی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت ہو یا قیام امن خواتین بھی اس میں کلیدی کردار ادا کریگی۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام تر حکومتی اصلاحات، تعلیمی منصوبوں اور دعوں کے باوجود سرکاری اسکولوں کے میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ متعدد اسکولوں میں پوری کی پوری کلاس فیل ہو گئی، اور کہیں صرف ایک یا دو طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔ اس صورتحال نے صوبے کے سرکاری تعلیمی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پشاور بورڈ کے تحت رجسٹرڈ صرف 29 اسکولوں کے 739 طلبہ میں سے صرف 151 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ یعنی 80 فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔چترال کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بیوری کے تمام طلبہ ناکام رہے جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ہریانہ پایان پشاور کی تمام 18 طالبات بھی فیل ہوگئیں۔ اسی طرح دامن افغانی گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں 35میں سے 33طالبات فیل ہوئیں، اور رجڑ چارسدہ کے اسکول میں 13 میں سے صرف دو طالبات کامیاب ہو سکیں۔
چترال کے دیگر اسکولوں کا حال بھی مختلف نہیں رہا،ارسون چترال کے 6 میں سے 5 طلبہ فیل،بیروم چترال کے 8 میں سے 7 طلبہ ناکام،شیکڈی لوئر چترال کے 7 میں سے 5 فیل،بنگ چترال کے 9 میں سے 8 طلبہ ناکام قرار پائے،پشاور کے متعدد اسکولوں میں بھی کارکردگی انتہائی ناقص رہی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجی بانڈہ کے 14 میں سے 13 طلبہ فیل،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ماشوگگر کے 76 طلبہ میں سے صرف 5 کامیاب،گورنمنٹ شہید ثاقب غنی اسکول کے 102 میں سے 84 طلبہ ناکام رہے۔
دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ چارسدہ، چترال، پشاور، خیبر اور مہمند سمیت کئی اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی کامیابی کی شرح نہایت کم رہی۔ ان نتائج نے اساتذہ کی کارکردگی، تدریسی معیار، تعلیمی ماحول اور حکومتی اقدامات کی افادیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی، اساتذہ کی عدم حاضری، ناقص تدریسی معیار اور تعلیمی نظام میں بدانتظامی کی وجہ سے یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔ ماہرین نے حکومت سے فوری نوٹس لینے، تعلیمی اداروں کا آڈٹ کرانے اور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا بڑا فیصلہ، قیمتوں یا فروخت میں کوئی مداخلت نہیں کی جائیگی بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟ معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل اسلام آباد، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کیلئے نفری ڈیپوٹیشن پر لینے کا فیصلہ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کا زائرین پر پابندی کیخلاف احتجاج
  • بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں رجسٹریشن کا آسان طریقہ  
  • خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے
  • چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس کا  شنگھائی میں انعقاد
  • ٹیچنگ لائسنس کا اجراء: ہمیں اسکولوں سے زیادہ باصلاحیت اساتذہ چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
  • فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک” کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
  • وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ علی اکبرؑکا انعقاد
  • بھارت میں طلبہ کی خودکشیوں میں اضافہ: اصل وجہ کیا ہے؟
  • چیچہ وطنی: سکالرز سکولز کے طلبہ کا شاندار رزلٹ، ہونہار طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد