Islam Times:
2025-05-01@00:13:17 GMT

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد

واجد علی خان، سید جوہر حسین، سر زاہد، عابد علی، مرجان علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین کا کہنا تھا کہ قیام امن میں تعلیمی اداروں کی جانب سے وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اولین فرصت میں آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں قیام امن کے حوالے سے گورنر کاٹیچ پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ امن سیمینار سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے بعد جہاں فریقین کے ایک ہزار بنکرز مسمار کیے گئے رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، وہاں سپورٹس کے مقابلے بھی کرائے جا رہے ہیں۔ عامر نواز کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت قیام امن کے عمل میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے کردار کو ضروری سمجھتی ہے، اس وجہ سے ابتدائی مرحلے میں تعلیمی اداروں کے سربراہان کا سمینار بلایا گیا عامر نواز کا کہنا تھا کہ اس سمینار کو میں جرگہ کا نام دوں گا کیونکہ ہم زیادہ تر مسائل جرگوں کے ذریعے ہی حل کر لیتے ہیں۔

اپنے خطاب میں پرنسپل واجد علی خان، سید جوہر حسین، سر زاہد، عابد علی، مرجان علی اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سید میر حسین کا کہنا تھا کہ قیام امن میں تعلیمی اداروں کی جانب سے وہ اپنا کردار ادا کریں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اولین فرصت میں آمد و رفت کے راستے کھولے جائیں تاکہ فیول کی سپلائی بحال ہوسکے اور تعلیمی اداروں میں سٹاف اور طلبہ کی حاضری یقینی بن سکے۔ اس موقع پر ماہر تعلیم میڈم نوشین، پرنسپل نور جبین اور نرگس بی بی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت ہو یا قیام امن خواتین بھی اس میں کلیدی کردار ادا کریگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں تعلیمی اداروں کا کہنا تھا کہ قیام امن

پڑھیں:

پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔

قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط تعلیمی پُل بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور طلباء کو اجتماعی ترقی اور افہام و تفہیم کے لیے بین الاقوامی تعلیم کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ریکٹر نیوٹیک، لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، ہلال امتیاز (ملٹری) نے مہمانوں اور شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا۔

اپنے خیر مقدمی نوٹ میں، ریکٹر نیوٹیک نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور اپنے طلباء کے لیے عالمی معیار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے نیوٹیک کے وژن پر روشنی ڈالی۔ ریکٹر نیوٹیک لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ذاتی طور پر اسٹالز کا دورہ کیا قازقستانی یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی اور پاکستانی طلبا کے لیے مواقع پیدا کرنے پر ان کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب سے نہ صرف طلباء کو قازقستان میں اعلی تعلیم کے امکانات تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا بلکہ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کی بنیاد بھی رکھی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار میں امن سیمینار کا انعقاد
  • کوئٹہ، اکیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد، 18 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک
  • وفاقی دارالحکومت میں ’’کرم امن کنونشن‘‘
  • پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
  • قازقستانی جامعات کے سربراہان کے وفد کا او آئی سی-کامسٹیک کا دورہ
  • کرم امن کنونشن
  • علامہ ساجد نقوی سے پشاور کے وفد کی ملاقات، پاراچنار کے حوالے سے گفتگو
  • وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف
  • قلات میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد