عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کیخلاف متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست کا سبب بننے والے متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے خلاف ریفری نے فیصلہ کن پانچوں سیٹ کے آخری لمحات میں پولینڈ کے حق میں دو متنازع فیصلے دیے جو قومی جونیئر ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے۔
رابطہ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ قومی ٹیم کے منیجر نے ایف آئی وی بی کنٹرول کمیٹی کو کیمرے/کمپیوٹر پر مذکورہ فیصلوں کاجائزہ لینے کی درخواست کی، ذمہ داران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی لیکن فیصلہ تبدیل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست
قومی فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا کہ اصولی طور پر عالمی ایونٹ میں ریویو لینے کے انتظامات ضروری تھے، تاہم یہ امر باعث تقویت ہے کہ انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے معاملے کا جائزہ لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔
قومی جونیئر کھلاڑیوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،کوچز اور آفیشلز نے بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن انجام دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستان والی بال
پڑھیں:
صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔