پشاور:

لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہری آبادی کو بروقت وارننگ دینے کے لیے سائرن سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی۔

مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع  میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے ذریعے ایمرجنسی یا حملے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا مقصود ہے۔

مراسلے میں ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں کے لیے 4،4 سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس افسران کو فوری طور پر اس ہدایت پر عمل درآمد اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی حالات میں وارننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی گئی ہے کی ہدایت

پڑھیں:

شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
  • ماہرین نے فضائی آلودگی اور اسموگ میں کمی کا حل بتا دیا
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • طالبان رجیم کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینا ہو گی، وزیر دفاع: مزید کشیدگی نہیں چاہتے، دفتر خارجہ
  • شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف