بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پشاور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 30 اپریل 2025ء ) بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب ، ہنگامی طور پر کیے گئے فیصلے کے نتیجے میں بروقت اطلاع دینے کیلئے صوبے میں 50 سائرن سسٹم نصب کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں اضافے کے پیش نظر خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے ہیں، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔ ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع میں 4،4 سائرن لگائے گئے ہیں، جبکہ صوبے کے باقی تمام اضلاع میں 1،1 سائرن نصب کیا گیا۔(جاری ہے)
صوبائی حکومت کے مطابق عوام کو بروقت آگاہ رکھنے اور کسی بھی فضائی حملے کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے سائرن سسٹم بحال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بھارت کے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، جنگ کا آغاز ہماری طرف سے نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور ردعمل دیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے مگر بھارت نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، بھارت حملے کی تحقیقات نہیں چاہتا تو دال میں کچھ تو کالا ہے۔ دوست ممالک ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں جنگ کی صورتحال نہ بنے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جانب سے اضلاع میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک، آندھی کے ساتھ بارش کا امکان
پشاور:پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش باعث کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے پیشی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے پہلے ہی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بارش کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے اورکسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
پی ڈی ایم اے نے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔
انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیاح موسمی صورت حال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
خیال رہے کہ پشاور میں عید کے دن سے مسلسل 5 روز تک شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں درجہ حرارت 46 اور بعض اضلاع میں 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا تاہم اب گرمی کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔