City 42:
2025-07-30@21:40:23 GMT
سکھر ملتان موٹروے پر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 3 مسافر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:سکھر ملتان موٹروے پر سانگی کے قریب بس ٹریلر سے ٹکرا گئی خوفناک حادثے کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
جاں بحق افراد میں بچی اور خاتون شامل ہیں، بس کراچی سے علی پور جارہی تھی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ، گاڑی تباہ
فائل فوٹوسابق آئی جی عامر ذوالفقار کی گاڑی کو موٹروے پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں سابق آئی جی عامر ذوالفقار محفوظ رہے تاہم گاڑی تباہ ہوگئی۔
سابق آئی جی عامر ذوالفقار لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے۔