پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی نادرا موبائل ایپ تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔ نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کیلئے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موبائل ایپ نے کہا
پڑھیں:
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن کو بطور تحفہ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں امیشا پٹیل نے سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ اپنی قریبی دوستی اور یادگار لمحات کا ذکر کیا۔ امیشا نے انکشاف کیا کہ جب مانیتا جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، تو انہوں نے خود سنجے دت کے لیے ایک بیبی شاور کا اہتمام کیا تھا، جس میں سنجے کی دونوں بہنیں بھی شریک ہوئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Iqra Dutt (@duttiqra)
انہوں نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد دت خاندان نے مہمانوں کے لیے خصوصی تحفے تیار کیے تھے۔ امیشا کے مطابق، ’جب شاہران اور اقراء پیدا ہوئے، تو ہمیں گیتا اور قرآن کا تحفہ دیا گیا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مانیتا مسلم اور سنجے ہندو ہونے کے باوجود دونوں مذاہب کی عزت کرتے ہیں۔‘
امیشا نے سنجے دت کو ایک محافظ اور خیال رکھنے والا دوست قرار دیا۔ انہوں نے سلمان خان، ہریتھک روشن اور سنی دیول کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ امیشا کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو موجودہ انداز میں پسند کرتی ہیں اور انہیں شادی شدہ دیکھنا نہیں چاہتیں۔
View this post on InstagramA post shared by Maanayata Dutt (@maanayata)