دنیا کی معمر ترین خاتون 116 سال کی عمر میں چل بسیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
برازیل سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون اناہ کانابرو لیوکاس 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی یہ معمر ترین خاتون ایک نن تھیں جو برازیل میں 1908 کو پیدا ہوئی تھیں۔
اناہ کانابرو لیوکاس کو معمر ترین خاتون کا اعزاز جنوری میں جاپانی خاتون 116 سالہ ٹومیکو ایٹوکا کے انتقال کرجانے پر ملا تھا۔
اس طرح برازیل کی اناہ کانابرو لیوکاس کے پاس دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز صرف 3 ماہ رہ سکا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اناہ کانابرو لیوکاس کی موت کی تصدیق کردی۔ جس کے بعد دنیا کی عمر رسیدہ خاتون انگلینڈ کی 115 سالہ ایتھل کیٹرہم بن گئیں۔
یاد رہے کہ اناہ کانابرو لیوکاس جب 110 سال کی ہوئی تھی تو پوپ فرانسس نے سالگرہ کی مبارک کا کارڈ بھی بھیجا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معمر ترین خاتون دنیا کی
پڑھیں:
امریکا بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا، امریکی ناظم الامور
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات امریکا کی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر کہا ہے کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے کی ملاقات کی جہاں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسحاق ڈار کو تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکا بدلتی ہوئی صورت حال پر دونوں ممالک کے ساتھ منسلک رہے گا۔
قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو دونوں ممالک کے ہم منصب سے حالیہ کشیدگی پر بات کریں گے۔