بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان عورت پر سرعام اجتماعی ظلم کے تازہ واقعے نے انسانیت کو شرما دیا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے مظالم انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ بھارتی انتہا پسندہندوؤں نے بی جے پی کی مودی سرکار کی کھلی چھوٹ کے باعث ظلم کی تمام حدیں پار کر  دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ  انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان خاتون پر کتا چھوڑ دیا جہاں نہتی مسلمان خاتون بیچ راستے پر کتے کے حملوں سے اکیلے مقابلہ کرتی رہی اور انتہا پسند ہندو تماشا دیکھتے رہے، کوئی بھی شخص مسلمان خاتون کی مدد کے لیے آگے نہیں بڑھا۔

انتہا پسند ہندو کتے کو خاتون کو کاٹنے کے لیے اکساتا رہا اور بے یارو مددگار مسلم خاتون مدد کے لیے فریاد کرتی رہی۔

دوسری جانب مذہبی اسکالرز کا کہنا ہے کہ  زندہ خاتون پر کتا چھوڑنا انتہا پسند ہندوؤں کی جنونی ذہنیت اور مسلمان دشمنی کی واضح مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں واضح طور پر مومن مرد اور عورتوں کی عزت کے بارے میں احکامات دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’’اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ مومن مردوں اور خواتین کو تکلیفیں دینے والوں کے لیے دوزخ کا عذاب ہے‘‘۔ انتہا پسند ہندوؤں کی ایسی گھٹیا حرکات سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان ظلم کا شکار ہیں اور ظالموں کو کوئی روکنے والا نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انتہا پسند کے لیے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار