پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے وزیر خارجہ کے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب کو ہدایت کی ہے کہ ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے۔

بھارتی وزیر خارجہ سے گفتگو میں امریکی ہم منصب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات فوری اُٹھائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھرے اور الٹا بھارتی وزیر خارجہ کو کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی میں کمی لائیں۔

پہلگام حملے پر مودی سرکار کو اس محاذ پر بھی خفگی کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی وزیر خارجہ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں بھی ترجمان نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ بھارتی وزیر خارجہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اور بھارت کی جانب سے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اور انہیں موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔

شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہاکہ پاکستان اپنے قومی مفادات کا دفاع کرےگا۔

اس موقع پر ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر زجارتو نے بات چیت اور مسائل کے پرامن حل کے ذریعے صورتحال کو معمول پر لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا چین اور برطانیہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ زجارتو کے دورہ اسلام آباد کے بعد دو طرفہ تعلقات میں شاندار رفتار کو بھی سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار بھارتی پروپیگنڈا مسترد ٹیلیفون دوطرفہ تعلقات ہنگری وزیر خارجہ وزیر خارجہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، بھارت کے مابین کشیدگی ختم کرانے کے لیے امریکی پہل
  • امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم پاکستان، بھارتی ہم منصب کو فون، کشیدگی میں کمی پر زور
  • جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے، مارکو روبیو کی بھارتی ہم منصب سے گفتگو
  • امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف کے بعد بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنےپر زور
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلی فونک گفتگو
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیر اعظم کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ، پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات مسترد، غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ
  • سابق امریکی نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کیخلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
  • اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون، بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا