67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا،بڑے نقصان کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور (میاں اشفاق انجم سے) 67ہزار عازمین حج وزیراعظم کے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطے کے منتظر، بحران شدت اختیار کر گیا،بڑے نقصان کا خدشہ،حج آپریشن شروع ہونے کے بعد67ہزار عازمین حج کی روانگی صرف سعودی شاہی فرمان سے ممکن ہے،سعودی وزارت الحج سب کچھ کلوز کر چکا ہے ذرائع کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان حج مشن کا کردار بھی بڑا اہم ہے پرائیویٹ حج سکیم کے67ہزار عازمین حج پیکیجز کے مطابق ادائیگیاں کر کے روانگی کے لیے حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی حج2026ءکی حج پالیسی بنانے میں مصروف ہے،904 حج آرگنائزر41منتظمین میں سے بیشتر اپنے عازمین کا سامنا کرنے کی بجائے اسلام آباد میں ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں۔ وزارت مذہبی امور67 ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی بجائے اپنے سرکاری عازمین حج کے آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ آج تک 7 ہزار سرکاری عازمین مدینہ پہنچ چکے ہیں،41منتظمین کے90 ہزار عازمین میں سے ایک حاجی بھی روانہ نہیں ہو سکا بھاری رقوم دینے والے حاجیوں نے حج آرگنائزر کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایئر لائنز نے پی این آر کینسل کرنا شروع کر دیئے ہیں، مکہ مدینہ عزیزیزہ کے ہوٹلز نے بقایا رقوم کا مطالبہ تیز کر دیا ہے کہا گیا ہے 10مئی تک باقی رقوم نہ دی ہوٹل بھی کینسل، رقم بھی ضبط ہو جائے گی۔
فٹبال میچ میں مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے سٹیڈیم جانے والی فحش اداکارہ کو سیکیورٹی نے باہر نکال دیا
ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے ہوپ کی دھڑے بندی حج آرگنائزر کی انفرادی نفسا نفسی کی دوڑ اور وزارت سے تعلقات خراب کرنے اور غیر متعلقہ افراد کی مداخلت نے حج ٹریڈ کی ساکھ بُری طرح داﺅ پر لگا دی ہے۔ طوافہ کمپنیوں کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود سعودی وزارت الحج میں90ہزار پرائیویٹ سکیم کے عازمین کی وکالت بھرپور انداز میں نہیں ہوسکی ہے ایسا تاثر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔وزارت کی ترجیح صرف سرکاری سکیم کے90ہزار عازمین ہیں پرائیویٹ سکیم کے90 ہزار عازمین کی ذمہ داری حکومت کی نہیں بلکہ حج آرگنائزر کی ہے جو جہاں سے مرضی بھاری رقوم اکٹھی کر کے لائیں اور ٹائم لائن کے مطابق جمع کرائیں۔
پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
وزارت حج مشن ہوپ کے درمیان بڑھتی ہوئی بداعتمادی کی وجہ سے 20سال سے جاری کامیاب حج آپریشن کا تذکرہ کرنے کے لئے بھی کوئی تیار نہیں۔حکومت ،وزارت، حج مشن ہوپ کو اندازہ نہیں،67ہزار عازمین اگر حج سے محروم رہ گئے دنیا بھر میں مذاق بننے کے ساتھ ، بیس بیس لاکھ کا پیکیج حاصل کرنے والے کیا قیامت ڈھائیں گے، حج آرگنائزر کو تو2023ءکے اویپ اکاﺅنٹ میں پڑے پیسے واپس نہیں ملے، 2025ءکے پیسے کیسے فوری واپس ہوںگے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سکیم کے
پڑھیں:
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے بعد 30 دن کے اندر سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائیگا۔ نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے، ان کے مطابق، وزارتِ حج و عمرہ نے یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔