اسحاق ڈار کی سلووینا اور صومالیہ کے ہم منصبوں سے فون پر رابطے
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلووینیا اور صومالیہ کے نائب وزرائے اعظم سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، اسحاق ڈار
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار نے سلووینیا کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تانجا فاجون سے گفتگو کے دوران بھارت کی جانب سے عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
تانجا فاجون نے پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا اور زور دیا کہ پاکستان اور بھارت سفارتی ذرائع سے مسائل حل کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرے۔
مزید پڑھیے: پاکستان نہ پہلگام واقعے میں ملوث ہے نہ اس کا بینفشری، اسحاق ڈار کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس
دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب عبدالسلام عبدی علی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے میں بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
صومالی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و سلامتی کے لیے سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر کثیرالملکی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سلووینیا کی وزیر خارجہ صومالی وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار صومالی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
بھارت کے غیر ذمہ درانہ رویے سے پورا خطہ خطرے میں ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ رویہ اختیار کیا، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔نائب وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے دشمن کو پہنچنے والے بھاری نقصان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں: بلاول بھٹو
مزید :