پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا، آذری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آذربائیجان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، فریقین تحمل کامظاہرہ کریں اور بات چیت سے مسائل حل کریں۔آذری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں۔بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدی وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدی گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے،اگر پانی بند ہوا تو پھر انکا خون بہے گا، بلاول بھٹو ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق بھارتی فوج بنگلہ دیشی سرحد پر بھی الرٹ، میڈیا میں جنگ ٹھنڈی پڑ گئی آئی ایم ایف کی علاقائی اقتصادی رپورٹ جاری، پاکستان کی معیشت سے متعلق اہم پیشگوئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پہلگام حملے
پڑھیں:
آئی فون 17 پرو کے نئے رنگ سے متعلق معلومات لیک، نیا دعویٰ سامنے آگیا
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ چند مہینوں کی دوری پر ہے تاہم لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔آئی فون کے ایک معروف لِیکر ’ماجن بو‘ کے مطابق ایپل کمپنی مبینہ طور پر آئی فون 17 پرو کیلئے ایک نئے رنگ کا منصوبہ بنارہی ہے۔
ماجن بو کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو کو بالکل نئے سکائی بلیو رنگ میں متعارف کراسکتا ہے جو کہ رواں برس لانچ کی جانے والی نئے M4 میک بک ایئر ماڈلز کی طرح ہوگا۔
واضح رہے کہ موجودہ آئی فون 16 پرو بلیک ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم کلر میں پیش کیا گیا ہے، ماجن بو نے ایپل 16 پرو کی لانچنگ سے قبل ڈیزرٹ ٹائٹینیم کلر کی معلومات لیک کی تھیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔ایپل نے آئی فون 13 پرو کے بعد سے کوئی بلیو ’پرو‘ ماڈل متعارف نہیں کرایا ہے۔
اس سے قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔