اسلام آباد:سابق سینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاہے کہ بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کاالزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا اوراسے سفارتی مایوسی کاسامناہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پراپنی پوسٹ میں مشاہدحسین سیدنے کہاکہ نیویارک ٹائمزاور بلومبرگ نے اپنی رپورٹس میں کہاکہ تین بڑی طاقتوں چین،امریکہ اورروس نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات پر یکساں موقف اپنایا،تینوں بڑی طاقتوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کا جھوٹابیانیہ تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئےکشیدگی کے خاتمے پر زوردیاہے

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ رات ہمارے پاس معتبراور مصدقہ اطلاع تھی کہ بھارت حملہ کرسکتاہے، خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ رات ہمارے پاس معتبراور مصدقہ اطلاع تھی کہ بھارت حملہ کرسکتاہے، بیان دینے کامقصدبھارت کو پیغام دیناتھا کہ پاکستان دفاع کے لئے تیارہےتاہم کشیدگی کی صورتحال ہوتواتارچڑھاؤآتارہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفاف تحقیقات کی پیشکش پہلگام واقعہ میں پاکستان کے ملوث نہ ہونے کا بڑا ثبوت ہے اس سے بڑاثبوت اورکیاہوگا؟بھارت کی یہ بدنیتی ہے کہ وہ ثبوت نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاپہلگام واقعہ سے کوئی لینادینانہیں ہم شفاف تحقیقات کے لئے تیار ہیں تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سفارتی محاذ پرحملے کابیانیہ نہیں بناسکا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ کا ذمہ دار بھارت خود ،پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے،عطاء تارڑ
  • پانی کا بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصّہ ہے: شیری رحمٰن
  • خطرہ ہے مگرہماری مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں،عطاء تارڑ
  • پہلگام واقعہ : سچ سامنے لانے پر سربراہ ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار برطرف
  • پہلگام واقعہ، اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی
  • پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی جرنیل کی چھٹی کردی
  • پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی
  • پہلگام واقعہ: اٹاری بارڈر پر بھارتی میڈیا کی پاکستانی سفارتی عملے سے بدتمیزی
  • بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ، اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے،عطاء تارڑ