سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پریس کانفرنس کے دوران دیا گیا دوٹوک پیغام ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ راتوں رات ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے ’’پہلگام فالس فلیگ آپریشن‘‘ اور دھمکیوں کے تناظر میں پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم یکجا اور تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو 2019 میں مؤثر جواب دیا تھا اور اب بھی اگر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا: ’’ہم وہ نہیں جو محاذ آرائی کا آغاز کریں، ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں مگر اگر دشمن نے اشتعال انگیزی کی راہ چنی تو ہم ہر سطح پر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘‘

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ ’’اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جنگ ہی واحد راستہ ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہم نے ہر میدان میں جواب دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ہم ہر لمحہ اور ہر محاذ پر تیار ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی، اگر بھارت نے عسکری تصادم کا راستہ چُنا تو یہ اس کا فیصلہ ہوگا اور اس کے بعد معاملہ کدھر جائے گا، یہ فیصلہ ہمارا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام ’’ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں‘‘ عوام کی آواز بن گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو راتوں رات ایک مقبول ہیش ٹیگ میں بدل دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے اور یہ پیغام پاکستان اور اس کے عوام کے پختہ عزم کی بھرپور نمائندگی کر رہا ہے۔
تیز ہوائیں، آندھی ، آج سے 5 مئی تک غیر متوقع موسمی صورتحال کی ایڈوائزری جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر سوشل میڈیا تیار ہیں

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

مظفرآباد/راولپنڈی:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے، جن میں سے ایک کو ستوال سیکٹر اور دوسرے کو مناور سیکٹر (بھمبر) میں نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹرز پاکستانی حدود میں جاسوسی میں مصروف تھے۔

ذرائع کے مطابق مار گرایا گیا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ماڈل کا تھا، جو جدید جاسوسی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔صبح کے وقت بھی پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا کواڈ کاپٹر نشانہ بنایا تھا، جو مناور سیکٹر میں سرگرم تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں نہ صرف دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی بڑھا رہی ہیں بلکہ خطے کے امن کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعات پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور ہمہ وقت چوکسی کا ثبوت ہیں۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام فالس فلیگ آپریش: ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
  • پہلگام فالس فلیگ ’’را‘‘ حملے میں‌ ملوث ہونے کی دستاویزات سامنے آگئی
  • ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔۔۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور  عوام متحد  
  • پہلگام فالس فلیگ/سوشل میڈیا پر ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
  • ’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
  • پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھارتی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب , پاک فوج نے ایک ہی دن میں دوسرا بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پہلگام فالس فلیگ حملہ: بھارتی عوام اور میڈیا کے سخت سوالات، مودی حکومت تاحال خاموش
  • پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟