بنوں میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران دہشتگرد کمانڈر ہلاک، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر گل باز مارا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق مقابلہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کمانڈر گل باز ہلاک ہو گیا، جو پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار جام شہادت نوش کر گئے جبکہ دو زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے ممکنہ ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ
ضلع بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے حملہ ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر سے حملہ کردیا تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حملہ ناکام بنادیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق کواڈ کاپٹر کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، دہشتگرد بنوں کے مضافاتی علاقوں غوڑا بکا خیل اور میریان نورڈ میں موجود ہیں، دہشت گردوں کے خلاف پولیس اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
ڈی آئی جی بنوں کے مطابق پولیس جدید اسلحہ، ترمل اسلحہ، ڈورنز، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہے، مختلف علاقوں میں عوام کے ساتھ ملکر چغہ پارٹیاں بھی بنا رہے ہیں۔