اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔
عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوران سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
وکیل پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں۔
عدالت نے دلائل کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
دوسری جانب، 9 مئی مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی سپریم کورٹ سے منظور ہوئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ حافظ فرحت عباس پر نو مئی کی سازش کا بھی الزام ہے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ مفرور ہے یا نہیں یہ معاملہ متعلقہ عدالت دیکھ لے گی، تفتیش مکمل ہوچکی چالان بھی جمع ہوچکا اب گرفتاری کیا کرنی ہے؟
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم چار ماہ میں ٹرائل مکمل کروا دیں گے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اللہ کرے آپ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کروا دیں، بس کر دیں اب کتنا گھسیٹنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، سفیر پاکستان پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، سفیر پاکستان پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو ٹرمپ نے قومی سلامتی مشیر کو برطرف کردیا؛ نیا سفارتی کردار ملنے کا امکان اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسپیشل پراسیکیوٹر نے جسٹس نعیم اختر افغان سینیٹر اعجاز چوہدری اعجاز چوہدری کی سپریم کورٹ پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
مزدوروں کی فلاح و بہبود مضبوط اور روشن پاکستان کی ضمانت ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملک کے محنت کش مزدوروں کے نام خصوصی پیغام میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کے کلیدی کردار پر انکو خراجِ تحسین پیش کیا۔(جاری ہے)
یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے ناگزیر ہے، ان کی بے مثال محنت اور لگن ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور ان کے قیمتی کردار سے ہی قوم کا مستقبل سنورتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزدوروں کی لگن اور عظمت کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں ان کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی عظمت ہی قوموں کا فخر ہوتی ہے اور ہماری حکومت مزدوروں کے حقوق اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پٴْرعزم ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حکومت کی طرف سے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ مزدوروں کی حمایت اور انکو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، کیونکہ یہی وہ طبقہ ہے جو ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔