کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس ار او کی معطلی سے زیورات کی تیاری کے لیے درآمد کردہ سونے پر امپورٹ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔برآمد کنندگان نے کہا کہ کروڑوں روپے ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں پھنس جائیں گے جس سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے سونے کے زیورات ایس ار او

پڑھیں:

کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:

بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اگست کے دوران ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں کمی
  • جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
  • ریکوڈک میں 7 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں، ماہرین
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
  • سیلاب سے  ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ،ٹریفک بند
  • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سیلاب مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ‘ سٹیٹ بنک : شرح سود 11فیصدبرقرار