بلاول بھٹو نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کو دیدیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 14 مکانات کی مالکانہ دستاویز خواتین کے حوالے کردیں۔
بلاول بھٹو میرپورخاص کے گاؤں گھمبڑی اور واگھریجی پہنچے، اُن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید بے نظیرخواتین کی ترقی کی خواہشمند تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ ہر ایک کو روٹی، کپڑا اور مکان ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا گھر بن چکا ہے، ان گھروں کی دستاویزات پر آپ کے نام اور تصاویر لگی ہوئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ یہ گھر اب قانونی طور پر آپ کا ہے کوئی نہیں چھین سکتا، یہ گھر آپ کا اور آپ کے بچوں کا اثاثہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار، فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے۔ پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6، صفر سے شکست دی۔ کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے۔ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا۔ پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو شکست دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن ایک ہتھیار بن چکا ہے، جسے انتہا پسند، دہشت گرد اور نفرت پھیلانے والے استعمال کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران پتہ چلا کہ ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار ہے۔ پی ایف یو جے نے آزادی صحافت کے لئے تحریک چلائی۔ بے نظیر بھٹو شہید تحریک میں صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہیں۔ تحریک بحالی جمہوریت ایم آر ڈی میں صحافیوں نے بھی جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی ہونی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے بارہ لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔ ہم گھر بنا کر خواتین کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں۔