ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 22 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری

اسلام آباد: (صغیر چوہدری): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کے چودھواں اجلاس میں اہم فیصلے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری ، سی ڈی اے کے فنانشل منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے آڈٹ فرم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے سال 2025 میں کمرشل پلاٹوں اور دوکانوں کی شاندار نیلامی کے ذریعے 19.56 ارب روپے کے 8 پلاٹس اور 4 دکانیں فروخت کیں ۔مزیدبرآں سی ڈی اے نے 15 سے 17 جولائی 2025 تک ہونے والی بولی میں پلاٹس اور دوکانیں مجموعی طور پر مارکیٹ ویلیو سے 11 فیصد سے زائد رقم میں فروخت کیں اس طرح بعض پلاٹس ریزروپرائس سے 33 فیصد زیادہ رقم میں فروخت ہوئے۔اس کے علاوہ سی ڈی اے نے اقساط کی رقم 2 سال کی بجائے ایک سال اور یکمشت ادائیگی کی صورت میں 10 فیصد کی بجائے 5 فیصد کی سخت شرائط رکھیں اس کے باوجود نہ صرف سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹس اور دوکانوں کی کمرشل پلاٹوں کی سال 2025 کی شاندار اور کامیاب نیلامی ثابت ہوئی بلکہ اس میں مالی طور پر مضبوط، مستحکم اور سنجیدہ بزنس مینوں نے شرکت کر کے سی ڈی اے پر نہ صرف اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا بلکہ نیلامی کو کامیاب بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔اجلاس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو آؤٹ سورس کرنے کے نئے ٹینڈر کے عمل کی منظوری دے دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ نے نئے سرے سے قومی اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرموں پر نئے ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نظام کو مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز اور ڈمپنگ سائٹس کے معیار کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے ساتھ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے معاہدے کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر انوائرمنٹ کیڈر کے ڈائریکٹر (بی ایس-19) کی سنیارٹی کا تعین کرنے کیلئے ممبر ایڈمن، ممبر انوائرمنٹ اور ممبر فنانس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں سب انجینئرز کی پروموشن کے نئے طریقہ کار کو سروس رولز کمیٹی کے پاس بھیجنے کا فیصلہ گیا ہے تاکہ اس کا مکمل جامع جائزہ لیا جا سکے۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے تخمینہ جات کو تمام شعبہ جات کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی روشنی میں منظوری دی گئی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے واٹر چارجز کیش لیس نظام کے تحت وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور خوبصورتی سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں کو ہاوسنگ اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل اور کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ اسلام آباد کو ایک مثالی دارلحکومت بنانے میں مدد مل سکے۔اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی
  • پشاور ہائیکورٹ، اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
  • عبدالطیف چترالی نااہلی کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا
  • پشاور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم، تحریری فیصلہ جاری
  • کوئٹہ: غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
  • پہلا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • سلیمان شہباز کیخلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
  • حماد اظہر کا حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
  • سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹوں کی شاندار نیلامی کی منظوری
  • بھارت کیخلاف فیصلہ کن ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا